ایس ای سی پی نے جے آئی ٹی کیلئے 4 افسروں کا پینل تیار کر لیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے 4 افسروں کا ایک پینل تیار کر لیا جس میں سے ایک کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی جے ٹی آئی میں شامل کیا جائے گا۔ جن افسروں کا پینل تیار کیا گیا ہے ان میں مظفر مرزا‘ طارق بختاور‘ علی عظیم اور عامر خان شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افسر منی لانڈرنگ‘ منی ٹریل کی تلاش میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان چاروں افسروں کا پروفائل تیار کر لیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا ممبر ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے پاس ”منی ٹریل“ کو تلاش کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف تحقیقات کے طویل عمل سے اسٹاک مارکیٹ پر اثرات منفی ہو سکتے ہیں۔
ایس ای سی پی