اسلام آباد (صباح نیوز+ اے پی پی) پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا ہے پاکستان کی حیثیت برطانیہ کے لئے اولین ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے، برطانیہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان کے شعبہ تعلیم میں کرتا ہے، مستقبل میں چیوننگ سکالر شپ پروگرام کی تعداد میں واضح اضافے کیلئے پرامید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دوسری سالانہ ’’یوکے ان پاک‘‘ پبلک نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان میں برٹش کونسل کی نئی ڈائریکٹر روزمیری ہل ہورسٹ نے کہا تعلیم ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کو دنیا میں موجود تمام مواقع دریافت کرنے کے لیے مناسب راستوں سے روشناس کرتی ہے۔ برٹش کونسل کو فخر حاصل ہے ہم اپنے تمام نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور کامیابی کے لیے درکار ماحول اور سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں مصروفِ عمل ہیں۔ پیٹرک موڈی نے مزید کہا یوکے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کی کوششوں کے باعث برطانوی کاروباری اداروں کی پاکستان میں موجودگی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم ہے۔ ہماری جانب سے حال ہی میں شروع کیا جانے والا برٹش بزنس سینٹر پاکستان میں مصروفِ عمل سو سے زائد برطانوی کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری لا رہا ہے۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024