بھارت سے بائیومیٹرک مشینیں خریدی جا رہی ہیں نہ کسی فرم کو اجازت دی: الیکشن کمشن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ 2018ء کے انتخابات کیلئے بھارت سے نہ ہی بائیو میٹرک مشینیں خریدی جارہی ہیں نہ ہی کسی بھارتی فرم کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے،صرف وہ کمپنیاں شامل ہیں جو انٹیلی جنس اداروں سے کلیئر ہونگی اور خریداری کیلئے صرف سیکیورٹی کلیئرکمپنیوں کو کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ہفتہ کو الیکشن کمشن نے بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان کے مطابق 2018کے انتخابات کیلئے بھارت سے نہ ہی بائیو میٹرک مشینیں خریدی جارہی ہیں نہ ہی خریداری کے عمل میں کسی بھارتی فرم کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمشن نے مشینوں کی خریداری کیلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں، صرف وہ کمپنیاں عمل میں شامل ہوسکتی ہیں جو انٹیلی جنس اداروں سے کلیئر ہونگی اور خریداری کیلئے صرف سکیورٹی کلیئر کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ صرف پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 400الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ اسی پروجیکٹ کیلئے 300بائیومیٹرک توثیق مشینیں بھی خریدنے کی کوششیں کیجارہی ہیں۔