پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینٹرل ایگزیکٹو اراکین سے رائے طلب کرلی۔ تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی صدر کا عہدہ بنایا تھا تاہم انکی تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد یہ عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔