لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

 لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی کے نئے کور کمانڈ ر کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کی ریٹائر منٹ کے بعد کورکمانڈر کی حیثیت سے کمان سنبھالی ہے۔