صوبوں کے فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں: قائمہ کمیٹی سینٹ کی وزارت قومی صحت کو ہدایت

صوبوں کے فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں: قائمہ کمیٹی سینٹ کی وزارت قومی صحت کو ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں خیبر پی کے اور پنجاب کے محکمہ صحت کے حکام نے وفاق پر چارج شیٹ عائد کر دی، کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت قومی صحت نے پنجاب کو ای پی آئی کے تحت فنڈز اور خیبر پی کے کے محکمہ صحت کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کے مد میں 1.5ارب روپے جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے پی کے شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے۔کمیٹی نے وزارت قومی صحت کو ہدایت کی کہ صوبوں کے فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ جمعہ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فرح عاقل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔