جمعیت علمائے اسلام (ف) نے فضل الرحمن پر خود کش حملے کی مذمت کے لئے قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے فضل الرحمن  پر خود کش حملے کی مذمت کے لئے  قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں خود کش حملے کی مذمت کے لئے قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد پر سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق، ایم کیو ایم کی نسرین جلیل، میر محمد علی رند، سید مظفر علی شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے الیاس احمد بلور کے علاوہ دیگر سینیٹرز کے دستخط ہیں۔ قرارداد پیر کو ایوان میں پیش کی جائے گی۔