بھارتی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کو مٹھائی نہیں بھیجی، بھارتی میڈیا کی خبر بے بنیاد ہے: حکومت

بھارتی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کو مٹھائی نہیں بھیجی، بھارتی میڈیا کی خبر بے بنیاد ہے: حکومت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ بھارتی صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو دیوالی پر مٹھائی نہیں بھیجی گئی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے مٹھائی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے مکھر جی اور مودی کو دیوالی پر مٹھائی بھیجی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزیر خارجہ سشماراج کو مٹھائی بھیجی۔ بی ایس ایف کے آئی جی اشوک کمار کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے باعث پاکستان کو مٹھائی نہیں بھیجی گئی۔