اہم وزراءکے قلمدان یقینی طور پر تبدیل ہوں گے‘ ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیلئے وزیراعظم کے دفتر نے تمام وفاقی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ مکمل کرلیا ہے جبکہ اس خفیہ جائزے کی روشنی میں وزارتوں سے آنیوالی رپورٹس کو جانچا جائیگا۔ وزیراعظم کابینہ اجلاسوں سے اخذ کردہ نتائج کی روشنی میں کسی وزیر کوکابینہ سے فارغ کرنے‘ موجودہ وزارت میں برقرار رکھنے‘ نئے چہرے شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل میں بعض اہم وزراءکے قلمدان یقینی طور پر تبدیل کئے جائیں گے۔