اسلام آباد، سرکاری ادارے کا انوکھا کارنامہ، دعوت نامے میں صدر ممنون کی جگہ منموہن سنگھ لکھ دیا

اسلام آباد (آئی این پی) سرکاری ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ (پائیڈ) نے صدر مملکت کا نام ہی بدل دیا، کانووکیشن کے دعوت نامے میں مہمان خصوصی کا نام صدر ممنون حسین لکھنے کی بجائے منموہن سنگھ لکھ دیا۔