سینٹورس سے ملحقہ پلاٹ پر قائم تجاوزات کتم کردی گئیں
اسلام آباد(نا مہ نگار)میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفو رسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز ایک بھر پور آپریشن کر کے سینٹورس شا پنگ مال سے ملحقہ پلاٹ پر قائم کی گئی تجا وزات کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے ۔ اس آپریشن کے دوران اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز سینٹورس کی طرف سے ملحقہ15 ایکٹر سرکاری اراضی کو مکمل طور وا گزار کروالیا گیا ہے۔اس آپریشن کے دوران پلاٹ سے ملحقہ نالے کے ساتھ تعمیر کردہ رہا ئشی بیرکس ، مستقل کمرے، لوہے کی شیٹس سے بنی چار دیواری سمیت دیگر تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ اس آپریشن مین سٹیل آئرن سے تعمیر کردہ 12کمروں پر مشتمل دو بیرکس ،12کمروں پر ہی مشتمل دو سیمنٹ کے بیرکس سمیت دیگر تعمیرات کو مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ واضح رہے کہ سینٹورس مال کی انتظامیہ نے یہ تجاوزات گذشتہ 8 سال سے سرکاری اراضی پر قائم کی ہوئی تھیں جس کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے نے سینٹورس مال کو غیر قانونی تجاوزات اور بلا اجازت تعمیرات کو از خود ختم کرنے کے لیے متعدد بار نوٹس دیئے تاہم 8 نومبر کو ہونے والے آپریشن کے دوران تمام تجا وزات کو ختم کر دیا گیا اور با قی ماندہ تجا وازت کے خلاف کا روائی آج عمل میں لائی گئی۔