رانا تنویر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی چارج دینے پر وزیر مملکت دوستین ڈومکی احتجاجاً مستعفی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ دوستین ڈومکی، رانا تنویر کو وزارت کا اضافی چارج دینے پر احتجاجاً مستعفی ہوئے۔ وزیراعظم نے رانا تنویر حسین کو وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی چارج دیا تھا۔ اس حوالے سے دوستین ڈومکی نے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو اضافی چارج کامسیٹس میں کرپشن کے ذمہ داران کو بچانے کیلئے دیا گیا۔ کامسیٹس میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو وفن کر کے استعفے کی اطلاع دیدی۔ وزیراعظم کو پیر کے روز ملاقات میں استعفیٰ پیش کروں گا۔