سالانہ ترقیاتی منصوبے پر اب تک 279 ارب 41 کروڑ روپے جاری ہو چکے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی منصوبے پر اب تک 279 ارب 41 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔ ٹی ڈی پیز اور سیکورٹی امور کے لئے 36 ارب 46 کروڑ روپے‘ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے 9 ارب 19 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ وزارت مذہبی ہم آہنگی کے لئے مختص ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک پائی بھی جاری نہیں ہو سکی۔ این ایچ اے کے لئے 52 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کو 10 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔