سائرہ افضل تارڑ کی ترک ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ترک وزیر صحت پروفیسررجب الداگ سے جنیوا میں ملاقات کی ۔ ترک وزیر صحت نے کہا کہ ہم دونوں ممالک بھائیوں کی طرح ہیں اور ہمیں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے کے بارے میں بتایا جبکہ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے پاکستان میں صحت کے شعبہ کو آگے لے جانے ، جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کئے گئے وفاقی حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم صحت کی خدمات کی فرا ہمی اور شعبہ صحت کی کارکردگی میں بہتری کے لئے ترکی کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں ۔