جی الیون سب ڈویژن میں کھلی کچہری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی خصوصی ہدایت پر سی ای او آئیسکو باسط زمان کی زیر نگرانی ایس ای شیر عباس خان نے جی الیون سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائی جس میں ایکسئین اسلام آباد سید محسن رضا گیلانی ، ایس ڈی او جی الیون آغا فاروق ، ایس ڈی او ایف ایٹ عمیر اسلم ،ایس ڈی او چوہدری عثمان حیدر،ایس ڈی او ایف الیون بابر محمود ، ایس ڈی او آئی نائن توصیف شنواری اور ایس ڈی او آئی ٹین ریاض جتوئی نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے موثر احکامات جاری کئے ۔