جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس،مسائل پر غور
اسلام آباد)وقائع نگار خصوصی )آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹروکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید دلاور گردیزی کی زیر صدارت جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہواجس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو اجاگر کیا گیا اور ان کے حل کے لئے مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی کوشوں کو سر ہا گیا جنہوں نے اپنے حالیہ دورہ جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں مسائل کے حل کے لئے تجا ویز لیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ رہنما لا لہ حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سردار محمد نسیم خان جیسے درویش صفت انسان کو راولپنڈی کامیئربنا یا ہے، اجلاس سے اپنے خطاب میں ٹرانسپورٹ رہنما ﺅں جاوید خان ،راجہ فیاض، حبیب اللہ نیازی ۔راﺅ وسیم ، ثناءاللہ نیازی ، ملک مشتاق، لطیف اعوان،عبدالرشید گوندل، اقبال خان ، ما ما حنیف,انجمن تا جران کے رہنما ملک عبدالحمیدنے بھی خطاب کیا ۔