وزارتِ مذہبی اُمو رکے زیر اہتمام عازمینِ حج کیلئے تربیتی ورکشاپ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزارتِ مذہبی اُمو رکے زیر اہتمام عازمینِ حج برائے حج 2017ءکے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فیصل مسجد اسلام آباد میں کیا گیا جس میںراولپنڈی و گردونواح سے خواتین مرد و عازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر مذہبی اُمور سردار محمد یوسف نے بھی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی اور وزارت کی طرف سے عازمینِ حج کے لئے کئے گئے انتظامات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب ویٹنگ لسٹ والے تقریباً18ہزار عازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ فکر مند نہ ہوں اوراپنے آپ کو کامیاب سمجھیں اور حج کی تیاری کریں اور تربیتی پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں۔رفیقِ حجاج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر اور حج ماسٹر ٹرینربابو عمران قریشی نے تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عازمین کو مناسکِ حج و عمرہ پر مفید لیکچر دیا، لیڈی ماسٹر ٹرینر طیبہ عمران قریشی نے خواتین کو اُن کے مخصوص مسائل کے بارے میںمفید معلومات فراہم کیں۔اسی سلسلے کا دوسرا تربیتی پروگرام آج 25مئی کو بھی فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔