راولپنڈی میں وڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت آج سے ہوگی
راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) پاکستان کی عدالتی تاریخ کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے سینٹر ل جیل اڈیالہ سےقیدیوں کے مقدمات براہ راست احاطہ جیل سے راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سنے جائیں گے ۔راولپنڈی میں وڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاروائی مورخہ25 مئی 2017 ءبروز جمعرات ہوگی اور ججز صاحبان قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کرینگے ۔