لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا مقصد ذہین طلبہ کو جدید تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور لیپ ٹیپ کی تقسیم بھی اسی سلسلے کڑی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومتنے 1998ءمیں بوٹی مافیا کا خاتمہ کرکے تعلیم کو اشرافیہ کے اثرات سے نجات دلوائی اور اس کے بعد 2008ءسے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب کیلئے کوشاں ہے جس کی بدولت محنت مزدوری کرنے والوں کے بچے بھی ملک اور بیرون ملک بہترین تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں لیپ ٹاپ ووٹوں کیلئے نہیں تقسیم کر رہے بلکہ اس کا مقصد ذہین اور محنتی طلبہ کو خراج تحسین پیش کرنا ، ان کو جدید تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے اور لیپ ٹاپ انتہائی شفاف انداز میں تقسیم کئے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ وقارالنساءکالج برائے خواتین میں راولپنڈی ضلع کے ہونہار طلباءاور طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے چوتھے مرحلہ کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس مرحلہ میں راولپنڈی ضلع میں 2730لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل، رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ ستی، قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمشن اجمل بھٹی ، مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 2008 ءسے پہلے پنجاب میں 80ہزار بچے سکولوں میں داخل تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر سو ا کروڑ ہو چکی ہے جبکہ 2008ءسے پہلے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری 72فیصد تھی اور اب یہ بڑھ کر 96فیصد ہو چکی ہے جبکہ 2008ءسے پہلے طلبہ کی حاضری صرف 69فیصد تھی جو اب بڑھ کر 90فیصد سے زائد ہو چکی ہے پنجاب کے تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے چین، سنگاپور اور ملائیشیا ءکے تعلیمی ماڈلز کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا اور حکومت کی شاندار پالیسیوں کے نتیجہ میں 2018ءتک پنجاب کا ہر بچہسکول میں داخل ہو گااس موقع پر لیپ ٹاپ لینے والے طلبا ءاور طالبات کو گارڈ آ ف آنر بھی پیش کیا گیا لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلبہ نے وزیر اعلی شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔