پاکستان ایک وکیل نے بنایا آج پوری قوم کی امیدوں کا مرکز وکلاءہیں: راحت قدوسی
راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)راولپنڈی لاءکالج کے چیف ایگزیکٹوپیرزادہ راحت قدوسی نے کہا کہ تعلیمی ادارہ سنگ و خشت سے بنی عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ استاد اور شاگرد کے درمیان مضبوطرشتے کا نام ہے۔رشتہ جتنا مضبوط ہوگا تعلق اتنا ہی مضبوط و مستحکم ہوگا۔ طلباءو طالبات جس پروفیشن سے وابستہ ہیں اس کی عظمت و سربلندی کے لئے صرف ایک دلیل ہی کا فی ہے کہ یہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا پروفیشن ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی لاءکالج سکستھ روڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے راولپنڈی لاءکالج کے پرنسپل مشتاق علی خان بلوچ اور سابق پرنسپل شمشاد اللہ چیمہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پرنسپل جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس اینڈکامرس مسعود سلطان چوہدری ، جناح انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کیمپس رضوان خان، پرنسپل راولپنڈی کالج آف کامرس حامد محمود، پرنسپل محمد علی جناح پبلک سکول منصور قدوسی بھی موجود تھے۔ پیرزادہ راحت قدوسی نے کہا کہ میرے دل میں اس پروفیشن کی بے حد عزت و توقیر ہے ۔ پاکستان ایک وکیل نے بنایا اور آج پوری قوم کی امیدوں کا مرکز و محور وکلاءہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی لاءکالج کا مقصد تعلیم کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی اقوام میں صف اول میں لانا ہے اور یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رہیگی ۔ کالج کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی لاءکالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں ، مباحثوں اور لاموٹس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔جس سے طلباءو طالبات کو اپنی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے راولپنڈی اسلام آباد کے دیگر لاءکالجز کا ماحول دیکھا ہے ۔راولپنڈی لاءکالج کی فیکلٹی بہترین ہے اس کی سٹیٹ آف آرٹ بلڈنگ ، اس میں موجود سہولیات ،بہترین ماحول اور بہترین فیکلٹی اس کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ثبوت ہےں۔راولپنڈی لاءکالج 1988 ءمیں قائم ہوا ۔ اس وقت راولپنڈی اسلام آباد میں لاءکی تعلیم کا کوئی ادارہ نہیں تھا اس وقت سے آج تک راولپنڈی لاءکالج ایک قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ کالج کے پرنسپل مشتاق علی خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی لاءکالج ایک مثالی ادارہ ہے جہا ں پر قانون کی تعلیم دی جاتی ہے اس کالج کے تعلیم یافتہ قانون دان پوری دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کالج میں طلباءکی ذہنی نشوونما اور دیگرصلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنے کے لئے کئی عمل داری سوسائٹیاں بھی بھی کام کررہی ہیں ۔ تقریب سے سابق پرنسپل شمشاد اللہ چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ پیرزادہ راحت قدوسی نے راولپنڈی لاءکالج کے سابق پرنسپل شمشاداللہ چیمہ کو انکی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈ پیش کی۔تقریب کے اختتام پر پیرزادہ راحت قدوسی نے سالانہ امتحانات 2016میں ایل ایل بی پارٹ ون ، ٹو اور تھری میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات اشرف نذیر طاہر، فوزیہ سجرین ، کفیل خان، ماجدرﺅف، نعمان طارق ، رابعہ خاتون، محمد عباس، مہوش نگاراور عزیزالرحمٰن فاروقی میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔ کھیلوں کے سالانہ مقابلہ جات میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں ایل ایل بی پارٹ ون پانچ سالہ پروگرام کے طالبعلم محمد ہاشم ظفر اور بدرایاز نے فاتح جبکہ محمد الیاس او حمزہ نویز نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ ایل ایل بی پارٹ تھری میں سالانہ پروگرام کے طالب علم عبیداللہ اور محمد سلمان نے فاتح جبکہ محمد ظہیر اور عظمت اللہ نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ کرکٹ کے مقابلہ جات میں ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے طالب علم بدر ایاز کی ٹیم فاتح جبکہ حمز ہ نوید کی ٹیم نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طالب علم فیاض احمد کی ٹیم نے وننگ جبکہ فرقان احمد کی ٹیم نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر لاءکالج کے طلباءو طالبات نے ٹیبلو ، خاکے ، ملی نغمے ، ثقافتی کلچر پروگرام پیش کیے۔