,سعودی عرب ایران کشیدگی ختم کرانے پر تیار ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(صباح نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ اسلامی اتحادیفوج کابنیادی مقصد دہشت گردی کاخاتمہ اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کرناہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلامی اتحادی فوج کے قواعد وضوابط اتحاد کے شراکت دارباہمی مشاورت سے طے کریں گے۔ترجمان نے کہا ذرائع ابلاغ پراتحادی فوج سے متعلق جاری بات چیت محض مفروضوں پرمبنی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے تیارہے۔ترجمان نے کہا پاکستان کو خطے میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی رہنماﺅں نے بھی دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں کااعتراف کیاہے۔