صوبوں کو ٹرانسمشن لائن بچھانے کی اجازت ہے‘ خواجہ آصف
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پانی و بجلی میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی اور کے پی کے وزیر انرجی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی خرید اور فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹربیوشن کمپنیوں نے بجلی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کو بریفننگ دی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی سپلائی کر رہے ہیں ، 7،8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ، کوئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے ، سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراجی علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کہا گیا ہے بجلی بہت زیادہ ہو جائے گی جو یہ سوچ کر پلان بنا رہا ہے کہ بجلی زیادہ ہو جائے گی نئے پلانٹ نہ لگائیں تو ان کی سوچ غلط ہے ہم نے کہا کہ 450 میگا واٹ اضافی ہوئی تو ہم خرید لیں گے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے پلان سے آگاہ کیا ۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دو چیزوں پر تحفظات تھے ان پر بات کی ہے۔ ہماری صنعتوں کے پاس بجلی نہیں ہے۔ سندھ کے عوام ابھی بھی 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں ۔