عمران خان قطریوں کیطرح پیسہ اونٹ پر لیکر نہیں گئے‘ فواد چودھری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے لیکن نون لیگ جہالت اور تعصب کی وجہ سے سمجھنے سے قاصر ہے۔نون لیگ جھوٹ بول کر گمراہی پھیلانے کے مشن پر ہے۔طلال چوہدری جیسے شخص کے رکن قومی اسمبلی ہونے پر افسوس ہے عمران خان کی پے منٹ بنکنگ چینل سے ہوتی اور پھر ٹیکس کٹوتی کے بعد رقم عمران خان کو موصول ہوتی ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فلیٹ جمائمہ نے تحفے میں دیاتھا جو قریبا پانچ لاکھ پاﺅنڈز سے زائد میں فروخت ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قطریوں کی طرح پیسہ اونٹ پر نہیں لیکر گئے بنی گالہ کی زمین ٹیکس کٹوتی اور قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی گئی تھی۔ اور عمران خان نے گوشواروں میں زمین کی اصل قیمت لکھی نون لیگ عوام کو گمراہ کررہی ہے عمران نہ وزیراعلی ہیں نہ ہی وزیراعظم رہے ان کے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ تھا ہی نہیں تو ان پر کرپشن کا الزام کیسا۔ کیا عمران خان نے پیسے ملک سے کمائے تھے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب حربے ہیں جو قوم کی توجہ پانامہ پیپرز سے ہٹانے کے لئے ہیں۔ شریف خاندان پانامہ کیس سے نکلنے کےلئے بےتاب ہے مشرف کابینہ کے ایک تہائی وزراء سے ن لیگ کا تعلق رہا۔ نون لیگ نے آئی ایس آئی اور اسامہ سے فنڈز لیئے تمام پارٹیوں کے فنڈزکا پول کھول کر رکھ دینگے اوورسیز پاکستانی عمران خان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں۔ عمران خان نے تین شوکت خانم جیسے ہسپتال بنائے۔ نمل یونیورسٹی اور کالج بنائے نون لیگ نے ویلفیئر کا ایک بھی پروجیکٹ نہیں بنایا۔