کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی: وزیراعظم

کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی: وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ¾ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں نے شرکت کی جس سے جمہوری عمل پر ان کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ¾آزاد میڈیا ملک میں جمہوری عمل کا تحفظ اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ¾ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ¾ وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ ترک سفیر سے گفتگو میں میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو اقتدار کی منتقلی کا اگلا مرحلہ پہلی مرتبہ منتخب حکومت سے دوسری منتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پر منتج ہو گا۔ ترک سفیر نے ملک میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہیں عظیم ترک قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے۔