چینی زبان پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے: جلیل عباس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ چینی زبان پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہی اور صرف اسلام آباد میں سکولوں نے چار ہزار سے زائد طلبہ چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ کاش ہم پہلے ہی پاکستان میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز کر دیتے تو اچھا ہوتا لیکن اب بھی زیادہ تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ چینی زبان کی تدریس کے لئے ایک ہزار پاکستانی اساتذہ کو چین میں تربیت دی جائے گی۔