پاکستان 2 سال کیلئے دولت مشترکہ ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان کو 2013ء سے 2015ء تک کے لئے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کارکن منتخب ایگزیکٹو کمیٹی دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا ایک اہم ادارہ ہے۔ لندن میں دولت مشترکہ کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کو 2013ء سے 2015ء تک کے لئے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا ایک اہم ادارہ ہے اور رکن ملکوں کے ایک منتخب گروپ پر مشتمل ہے جو تنظیم کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔