پاکستان کا بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ

 نئی دہلی، اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارت سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ پاکستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے بھارت سے بجلی خریداری کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی ماہرین کی ایک ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے گی جو ترسیلی لائنوں سمیت اس سے متعلق دیگر امور پر بھارتی حکام سے تفصیلی بات چیت کرے گی۔ عہدیدار نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پررضا مندی ظاہر کردی گئی ہے اس سے قبل بھارت نے چھ سو میگا واٹ بجلی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔