وقف متروکہ املاک قبضہ کیس: آصف ہاشمی کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو جمعہ کو ڈی ایچ اے کی جانب سے وقف متروکہ املاک قبضہ کیس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پر لاہور سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں جواب داخل کردیا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین آصف ہاشمی دبئی میں ہیں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی درخواست دے رکھی ہے اس لئے پیش نہیں ہوسکتے ۔ اس پر عدالت نے سماعت سات جون تک ملتوی کرتے ہوئے سابق چیئرمین آصف ہاشمی اور ان کی کمپنی کے افسران کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔