نیب نے یوسف رضا گیلانی پرویز اشرف کو طلبی کے سمن بھیج دئیے

اسلام آباد (وقت نیوز) نیب نے سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کو طلبی کے سمن بھیجے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو 27 مئی اور یوسف رضا گیلانی کو 28 مئی کو طلب کیا ہے۔ دونوں سابق وزرائے اعظم کو تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے دونوں سابق وزرائے اعظم کو طلب کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔