لوڈشیڈنگ نے وزیر پانی و بجلی کے اوسان خطا کر دیئے،بحرین جاتے ہوئے پاسپورٹ بھول گئے

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق کے لوڈ شیڈنگ نے اوسان خطا کر دیئے، بحرین جانے کے لیے لاہور جاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ اسلام آباد میں ہی بھول گئے، جمعہ کو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مصدق جو کہ بحرین میں پاور سیکرٹری ایک بڑی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور یہاں سے چھٹی لے کر نگراں وزیر کی ذمہ داریاں ادا کر نے پاکستان آئے تھے، ڈاکٹر مصدق کی فیملی بحرین میں بھی مقیم ہے جس سے ملنے کے لئے انہوں نے جمعہ کو لاہور سے بحرین روانہ ہونا تھا۔