سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو این اے 266کے مسترد ووٹوں کا جائزہ لینے سے روک دیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) این اے 266 سے امیدوار ظفر اللہ جمالی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ظفراللہ جمالی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمشن نے کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا، الیکشن کمشن نے اسی روز مسترد شدہ ووٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا بھی حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو 28مئی تک مسترد شدہ ووٹوں کا جائزہ لینے سے روک دیا اور ظفراللہ جمالی کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔