سال کا دوسرا چاند گرہن (آج) ہو گا

اسلام آباد (آئی اےن پی) رواں برس کا دوسرا چاند گرہن (آج) ہفتہ کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8:43 پر ہو گا اور 9:38 پر اختتام پذیر ہو جائیگا۔ گرہن براعظم امریکہ و بحرالکاہل میں دیکھا جا سکے گا۔ رواں سال پہلا چاند گرہن 25 اپریل کو ہوا تھا۔ ماہرین نجوم کا کہنا ہے کہ برج قوس سے منسلک ممالک سعودی عرب، آسڑیلیا، سپین، ہنگری، یوگوسلاویہ، بریڈفورڈ روٹن برگ، بھارت کے علاقے یوپی اور بہار کے علاوہ دیگر ممالک بھی 25 مئی کے چاند گرہن کے ناقص اثرات کے سبب چوری، اغوائ، قتل و غارت، خودکشیاں اور تشدد کے واقعات بالخصوص خواتین کی اموات میں اضافہ، امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں، لاقانونیت اور بے انصافی کے واقعات کثرت سے ہوں گے۔ پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا ستارہ بلندی پر ہو گا جبکہ عمران خان کے ستارے گردش میں دکھائی دے رہے ہیں۔