ججز نظر بندی کیس: مشرف نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

 ججز نظر بندی کیس: مشرف نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

 اسلام آباد( نوائے وقت نیواز) سابق صدر پرویز مشرف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز نظر بندی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ججز کو نظر بند کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیا۔ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی۔