بھوجا ائر کیس: وفاق‘ وزارت دفاع‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جواب طلب

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھوجا ائرلائن حادثے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ لیگل ایڈوائزر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال گزر گیا۔ تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔ عدالت نے وفاق‘ وزارت دفاع اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔ بھوجا ائر لائن حادثے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی۔