ایچ ای سی میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار

اسلام آباد(رستم اعجاز ستی) ہائر اےجوکےشن کمےشن (اےچ ای سی) مےں ڈگرےوں کی تصدےق کا عمل سست روی کا شکار ہو گےا، ملک بھر سے ڈگرےوں کی تصدےق کےلئے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ماضی مےں بھی متعدد مرتبہ ےہ مطالبہ کےا گےا ہے کہ صوبائی سطح پر قائم کردہ برانچوں کو ڈگری کی تصدےق کی اختےار دےدےا جائے لےکن عملدرآمد نہ ہو سکا، اعداد و شمار کے مطابق ےومےہ تےن سے چار سو تک طلباءڈگرےوں کی تصدےق کےلئے اےچ ای سی کی اسلام آباد مےں قائم کردہ مرکزی برانچ سے رابطہ کرتے ہےں جبکہ پانچ سو سے زائد دستاوےزات بذرےعہ کورےئر موصول ہوتی ہےں، تصدےق برانچ کے سامنے سائلےن کا انتہائی رش ہوتا ہے اور لمبی لمبی قطارےں نظر آتی ہےں، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اےچ ای سی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈگرےوں کی تصدےق کے عمل کو تےز رفتار بنانے کےلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہےں اور بہت جلد ےہ مسئلہ حل کر لےا جائے گا، ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور مےں قائم کردہ اےچ ای سی کے صوبائی دفاتر کو ڈگرےوں کی تصدےق کا اختےار دےنے کا فےصلہ کر لےا گےاہے اور ےکم جون سے ےہ سلسلہ شروع کر دےا جائے گا، چاروں رےجنل سنٹر پر ڈگرےوں کی تصدےق کے عمل سے مرکزی برانچ مےں رش کم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مرکزی برانچ مےں قائم کردہ شعبہ تصدےق کے سٹاف کی تعداد مےں بھی اضافہ کر دےا گےا ہے اور مزےد آٹھ ملازمےن کو ہائر کر لےا گےا ہے۔