ارجنٹ پاسپورٹ نہ ملنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (ثناءنیوز) ارجنٹ پاسپورٹ کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ راجہ سمیع الحق کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ‘ ڈی جی پاسپورٹ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عوام سے ارجنٹ فیس کی مد میں پیسے وصول کئے جاتے ہیں تاہم پاسپورٹ مقررہ مدت میں نہیں ملتا۔ پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر سے عوام اور ملک کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ دیر سے فراہم کرنے پر ارجنٹ فیس بھی واپس نہیں کی جاتی۔