آئی جی اسلام آباد بنیامین کے بیٹے کی بطور ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکواڈ تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد بنیامین کے صاحبزادے عمر امین کی بطور ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سابق ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکواڈ میجر (ر) تبسم نے اپنے وکیل فاروق احمد سیماب کے ذریعے پٹیشن جمع کرائی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکواڈ عمر امین کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی کے صاحبزادے عمر امین کی تقرری کا نوٹیفکیشن رواں سال 19فروری کو جاری کیا گیا تھا۔