سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق انجینئرز فورم کی نظرثانی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے، فیصلہ میں قرار دےا گےا ہے کہ درخواست گزار کے زبانی اور تحریری موقف کو تفصیل سے سنا گےا ہے یہ معاملہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ حکومتی پالیسی میٹر کا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظرثانی اپیل کی سماعت کی تھی اور بدھ کے روز محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ انجینئرز فورم کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظرثانی کی اپیل دا خل کی گئی تھی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نظرثانی کی استدعا کر تے ہوئے مو قف اپنایا گیا کہ حکومت ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے کچھ نہیں کر رہی ،درخواست گزار کی جانب سے یہ موقف بھی اپنایا گیا کہ ان کو موقف بیان کر نے کے لیے منا سب موقع نہ مل سکا تو عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے موقف کو نہ صرف سنا گیا بلکہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں اپنے تحریری دلائل بھی جمع کرا ئے جن کو بھی ریکارڈ پر لایا گیا ، درخواست گزار کی جانب سے جو نکات اٹھائے گئے عدالت نے ان کا اپنے قبل ازیں فیصلے میں جائزہ لیا ہے، درخواست گزار نے درخواست کو بنیادی حقوق کے تنا ظر میں منظور کر نے کی استدعا کی گئی تھی تا ہم عدالت نے درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔
کالا باغ ڈیم