پاکستان، چین منصوبوں پر سیاسی یکجہتی برقرار رکھنا ضروی ہے: فضل الرحمٰن
اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک چین قومی منصوبوں پر سیاسی یکجہتی و ہم آہنگی برقرار رکھنا ضروی ہے اسی حوالے سے گزشتہ روز قومی قائدین کے درمیان مشاورت ہوئی خدشہ ہے کہ سیاسی یکجہتی کی اس فضاءکو برقرار نہ رکھ سکے تو اس کے پاکستان چین دوستی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب کا خیال ہے کہ پاکستان یمن کے معاملے پر غیر جانبدار رہنے کی بجائے اس کے ساتھ کھڑا ہو جاتا تو خطے میں مکمل جنگ بندی ہو جاتی اور حوثی باغی پیچھے ہٹ جاتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینٹ اور قائمقام صدر میاں رضا ربانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پہلے قومی اسمبلی جعلی تھی یا نہیں اب تحریک انصاف کے 28 اجنبی لوگوں کی وجہ سے ضرور جعلی ہوگئی ہے۔ ہم بھی ماضی میں مستعفیٰ ہوئے تھے سپیکر نے کسی کے اسععفیٰ کی تصدیق کی تھی نہ کسی کو چیمبر میں بلایا تھا۔ انہوں نے کہا تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ عدالتی کمشن غیر آئینی ہے اسی لئے تو ہم نے اس میں جانا مناسب نہیں سمجھا اور کوئی شواہد یا ثبوت پیش کرنے کا اعلان نہیں کیا۔
فضل الرحمٰن