ضمنی الیکشن میں غلطیوں سے سیکھ کر تنظیمی ڈھانچہ بہتر بنائیں گے: عمران
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حلہ این اے 246 میں ووٹرز کو ایم کیو ایم سے تحفظ دلانے کے لئے رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے۔ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے بے خوف مہم چلانے پر عمران اسماعیل کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور کراچی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ ضمنی انتخاب کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہر حلقے میں تنظیمی ڈھانچہ بہتر بنائیں گے۔
عمران