سیکرٹری جنرل اسلام آباد بار کی بغیر کاغذات موٹرسائیکل سپرداری نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد بار کا ممبر اپنے رشتے دار کیساتھ موٹر سائیکل کی سپرداری کروانے اسسٹنٹ کمشنر علی جاوید کی عدالت میں گیا۔ وکیل کا رشتہ دار اے سی کو ہدایات دینے لگا۔ منع کرنے پر ممبر بار نے اسسٹنٹ کمشنر سے بدکلامی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے عدالت سے باہر چلا گیا ۔