اوگرا کرپشن کیس : احتساب عدالت نے فرد جرم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد(نامہ نگار) احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس میں فرد جرم کیخلاف سابق ممبر اوگرا منصور مظفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، دوران سماعت سابق ایم ڈی سوئی سدرن زوہیب صدیقی کا کہنا تھا کہ اوگرا کرپشن کا ریفرنس بے بنیاد ہے۔