ضرورت پڑنے پر جیو کیخلاف ثبوت متعلقہ پلیٹ فارم پر دو ںگا: حمید گل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ حمید گل نے امت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بحیثیت سابق آئی ایس آئی چیف بہت کچھ جانتے ہیں لیکن وہ کسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔ اگر ضرورت پڑی تو جیو کے خلاف ثبوت متعلقہ پلیٹ فارم پر ہی دوں گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئی ایس آئی کے پاس جیو گروپ اور اس کے اہم لوگوں کے حوالے سے ہر ثبوت موجود ہے جس میں فنڈز کی داستانوں کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ایسے شواہد بھی ہیں جن کو سن کر قوم دنگ رہ جائے گی۔