چیئرمین پی او ایف کو توہین عدالت کے نوٹس پر 15دنوں میں جواب طلب
اسلام آباد ( آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری بورڑ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود کو توہین عدالت کے نوٹس پر 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی او ایف کے ڈپٹی ڈاریکٹر ایڈمن محمد توفیق کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے 12فروری 2014ء کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ ملازم کو اس کے گریڈ پر بحال کیا جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود پی او ایف کی انتظامیہ نے ان کے سابقہ گریڈ بحال نہیں کیے۔