وزیر خارجہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے لارجز بنچ کی تشکیل‘ سماعت پرسوں ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ کیخلاف منی لانڈرنگ اوراقامہ رکھنے سے متعلق دائر درخواست کی باقاعدہ سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن زیب پر مشتمل تین رکنی بنچ 26 ستمبر بروز منگل کو کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گا۔