عمران، طاہر القادری میں رابطہ نہ کراتا تو وہ نتائج نہ نکلتے جو اب نکلے ہیں: شیخ رشید
اسلام آبا د (سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان رابطہ نہ کراتا تو وہ نتائج نہ نکلتے جو دونوں کے تعاون سے نکلے ہیں۔ گزشتہ شام سعودی عرب کے قومی دن کے استقبالیہ میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اپنی تحریک ختم نہیں کرے گا۔ اب کوئٹہ، لاہور اور پشاور تک یہ تحریک پھیلا دی جائے گی۔ دریں اثناءایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جب ہسپتال میں تھے تو انھیں مشورہ دیا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن بنیں ایم کیو ایم کے ساتھ صلح کریں۔ میں نے بھر پور کوشش کی عمران خان سے دو، تین ملاقاتیں کیں لیکن خان صاحب نہیں مانے۔شیخ رشید کا کہنا تھا وہ خود بھی اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے تھے۔ عمران خان سے درخواست کی چار یا چھ ووٹ دے دیں لیکن پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نہیں مانی۔
شیخ رشید