نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد نے سری لنکن صدر کو اسناد تقرر پیش کر دیں
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سری لنکا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سری لنکا کے صدر کو اپنی اسناد تقرر گزشتہ رزو پیش کر دیں۔ ہائی کمشنر نے سری لنکا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں انہیں پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے صدر نے ہائی کمشنر کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔