پیپلز پارٹی کے 5دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں‘ اجلاس آج سٹی آفس میں ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دسمبر کو پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج 24 نومبر بروز جمعہ کو پارٹی آفس لیاقت باغ میںہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق چئرمین سینٹ سید نئیر حسین بخاری مہمان خصوصی ہوں گے۔ جبکہ اجلاس کی صدارت سٹی صدر بابر سلطان کریں گے۔انہوں نے کہا خطہ پوٹھوھار کے کارکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پریڈ گراونڈ کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پانچ دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ سٹی تنظیم کے سیکریٹری انفارمیشن ناصر میر نے بتایا کہ اجلاس سے جنرل سیکریٹری چوھدری افتخار جمیل قریشی کے علاوہ پارٹی رہنماء خطاب کریں گے ٹکٹ ھولڈرز اور وارڈ کمیٹیوں ذیلی تنظیموں کے عہداران و پارٹی کارکن بڑی تعداد میں اجلاس میں شریک ہوں گے۔