ٹریفک وارڈن ملک وحید نے گمشدہ بیگ ملنے پر مالکن کے حوالے کردیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فرض شناس وارڈن افسر ملک وحید نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیاقت باغ چوک میں ہزاروں روپے سے بھر ا گمشدہ بیگ ملنے پر مالکن کے حوالے کر دیا عورت کا نام شمیم اختر جو کہ بیوہ ہے اور اپنا بسر اوقات کرنے کے لئے اسلام آباد اتوار بازار میں سٹال لگاتی ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے وارڈن افسر کی فرض شناسی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دیاتفصیلات کے مطابق بیٹ انچارج وارڈن افسر ملک وحید 751ctrلیاقت باغ میں اپنی معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اسی اثناء میں اسے ایک ہینڈ بیگ نظر آیا جسے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں 26ہزار روپے ، عورت کا شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ ، ایک گو لڈ کی انگوٹھی اور کچھ ضروری کاغذات ہینڈ بیگ میں موجود تھے وارڈن افسر ملک وحید نے فوری طور پر اپنے سینئر افسران کے نوٹس میں دیا جس پر سی ٹی او یوسف علی شاہد نے وارڈن افسر وحید کو پرس لے کر ٹریفک ہیڈکوارٹرز آنے کا کہا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پرس کو باقاعدہ چیک کیا گیا تاکہ کسی بھی کاغذات سے کوئی رابطہ نمبر فون نمبر مل سکے آخرکار ایک ڈاکومنٹ سے عورت کے کسی رشتہ دار کا موبائل نمبر مل گیا جس پر رابطہ کر کے شناختی کارڈ پر درج عورت کے نام کی معلومات کی گئی اور موبائل نمبر لیا گیا یوں عورت شمیم اختر کو کال کی گئی اور ملنے والے پرس کے بارے میں دریافت کیا گیا شمیم اختر نے پرس میں موجود تمام چیزوں کے بارے میں مکمل اور صحیح تفصیلات سے آگاہ کیا اس طرح پرس کی مالکن کو ٹریفک ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا جہاں سی ٹی او یوسف علی شاہد اور وارڈ ن افسر ملک وحید نے پرس عورت کے حوالے کیا پرس کی مالکن نے سی ٹی او اور وارڈن افسر کو بہت ساری دعا ئیں دی اور کہا کہ میر ی جمع پونچی اسی پرس میں تھی اللہ تعالیٰ آپ اور اس فورس کے مقد ر کو مزید بلند کرے۔