پانامہ سکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب قوم کا مطالبہ ، اسکے بغیر ملک ٹھیک نہیںہوسکتا : سراج الحق
اسلام آباد (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامہ سکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو، اس کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے، کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے۔ احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا قوم کا مطالبہ ہے پانامہ سکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو۔